English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ انتخابات میں مسلم لیگ نے کانگریس کی حمایت کا کیا اعلان

share with us

حیدرآباد :06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مسلم لیگ نے تلنگانہ انتخابات میں کانگریس کی حمایت کی ہے جبکہ عظیم اتحاد کی جماعتوں میں نشستوں کی تقسیم پر مشاورت ہنوز جاری ہے۔ کانگریس نے کہا کہ اندرون دو تا تین دن نشستوں کے الاٹمنٹ کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور اس ماہ کی 9 تاریخ کو کانگریس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری و تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج آر سی کنتیا نے کہا کہ نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر سی پی آئی اور تلنگانہ جنا سمیتی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ کانگریس کی حمایت کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ کے سکریٹری عبدالغنی نے کہا کہ ٹی آر ایس نے اقلیتوں سے کئے گئے ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا اور ریاست کے تمام طبقات کو گمراہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا