English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی فوج نے نماز فجر میں مصروف طلباء کو اٹھا کر نامعلوممقام پر منتقل کر دیا

share with us

نابلس:05؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں النجاح یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل کی مسجد میں‌ جا گھسی اور نماز فجر میں مصروف متعدد طلباء کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج المعاجین سوسائٹی میں قائم النجاح یونیورسٹی کے ہاسٹل میں جا گھسی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نماز فجر کے وقت مسجد میں گھس کر مقدس مقام کی تلاشی لی۔ اسرائیلی فوج اپنے ساتھ ایک فلسطینی نوجوان کو بھی لائی تھی جس کے ہاتھ اس کی پشت پر باندھے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد میں گھس کر محمد القصص نامی ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا