English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہبی تہوار کی آڑ میں‌ ہزاروں صہیونی مسجد ابراہیمی میں داخل

share with us

الخلیل :05؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مذہبی تہواروں کی آڑ میں‌ مسجد ابراہیمی کے تقدس کو پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی "سیدہ سارہ" عید کی آڑ میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر حفظی ابو اسنینہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس کے علاوہ یہودیوں نے مسجد میں رقص اورموسیقی کی محافل منعقد کرکے مقدس مقامی کی بے حرمتی کی ہے۔ اس موقع پر فلسطینی مسلمان نمازیوں کو مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے سےروک دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا