English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیوبا کے صدر کا دورہ شمالی کوریا،تفصیلات صیغہ راز

share with us

پیانگ یانگ:05؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کانیل شمالی کوریا کے دورے  پر ہیں۔شمالی کوریا کے میڈیا نے اس دورے کو دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کی مثال قرار دیا ہے البتہ اس دورے کے مقاصد و دیگر تفصیلات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔کیوبا کے صدر یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے جوہری پروگرام کے حوالے سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات تعطلی کا شکار ہیں جبکہ واشنگٹن نے حال ہی میں کیوبا کے خلاف بھی تازہ اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا