English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی کے قاتلوں کا پتہ لگانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : ترک نائب صدر

share with us

انقرہ::05؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے نائب صدرفواد اوکتائے  نے  کہا ہے کہ  صحافی جمال خاشقجی کے قتل  کے بارے میں مملکت بڑے  شفاف طریقے سے   تحقیات  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے   امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ  کے رائٹر  جمال خاشقجی  کے  استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں  کیے گئے قتل کے بارے میں  اپنا جائزہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ   جمال خاشقجی کا قتل   بین الاقوامی  قوانین  سراسر خلاف ورزی ہے  اور ترکی اس قتل کے بارے میں  بڑے شفاف طریقے سے تحقیقات  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی حدود کے اندر کسی کو بھی   اس قسم کے قتل  یا واردات کی ہرگز اجازت نہیں  دی جاسکتی ۔  اس قتل میں جس کسی کا بھی ہاتھ ہے   اس کو  اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی سرزمین پر اس قتل کے احکامات کس نے جاری کیے اس بارے  میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم جواب کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ   جمال خاشقجی  2 اکتوبر کو  شادی  کے پیپر  حاصل  کرنے کی غرض سے   استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے   تشریف لے گئے تھے  اور اس کے بعد وہ اس قونصل کانے سے باہر نہیں نکلے ہیں   جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کو  قونصل خانے ہی میں قتل کیا گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا