English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغداد یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے گونج اٹھا،8 ہلاک 16 زخمی

share with us

بغداد:05؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ  روز ہونے والے زور دار دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔بغداد پولیس کے ترجمان حاتوم الجابری نے "اناطولیہ" خبر ایجنسی کو بتایا کہ شمالی بغداد میں عدن چوک میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

دوسرا بم مشرقی بغداد کی الصدر کالونی میں ایک  ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

 تیسرا دھماکہ مشرقی بغداد میں مشتل کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دو افراد الحبیبیہ کے مقام پر ایک مسافر وین میں ہوا جس کے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

 پانچواں دھماکہ شمالی دارالحکومت میں الشعلہ کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور دو زخمی جب کہ تین افراد التراث کالونی میں ہونے دھماکے میں زخمی ہوئے۔

 بغداد میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نےقبول نہیں کی تاہم پولیس نے داعش پر ان حملوں کی ذمہ داری عائد کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا