English   /   Kannada   /   Nawayathi

بل گیٹس فاونڈیشن نے سعودی عرب سے شراکت داری ختم کرنے کا اعلان کر دیا

share with us

نیویارک:05؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر شدید دباؤ اور تنہائی کا سامنا ہے اور اب سالہا سال تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس نے بھی سعودی عرب کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ سیٹل ٹائمز کے مطابق بل گیٹس کی ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ نے سعودی چیئرٹی ’مسک ‘ (Misk)فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری ختم کر دی ہے۔ مسک فاؤنڈیشن کی بنیادسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رکھی تھی جن کا تعلق صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسک فاؤنڈیشن نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے گزشتہ سال ایک منصوبہ شروع کیا تھا جس کا نام ’مسک گرانڈ چیلنجز‘ تھا۔ گیٹس فاؤنڈیشن نے اس منصوبے کے لیے 50لاکھ ڈالر(تقریباً 66کروڑ 84لاکھ روپے) دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم مسک کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے کے بعد اب وہ یہ رقم سعودی فاؤنڈیشن کو نہیں دے گی۔گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ترک اور مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں جمال خاشقجی کہہ رہی ہیں کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا۔ اس کے بعد ان کی تنظیم مسک فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا