English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں سرکاری راز مبینہ طور پر افشا کرنے والے مقید کارکن کی زندگی خطرے میں

share with us

بیجنگ:05؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے چینی جیل میں قید ہوانگ شی کی زندگی کی بابت خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظمیوں کے مطابق پولیس کے زیرحراست شدید علیل ہوانگ شی کو اگر طبی امداد نہ دی گئی، تو وہ فوت ہو سکتے ہیں۔ ہوانگ شی کو چین کا ’پہلا سائبر حکومت مخالف‘ کہا جاتا ہے۔ 55 سالہ ہوانگ شی کو ’ریاستی راز افشا‘ کرنے کے الزام کے تحت سن 2016ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ہوانگ شی ’سکس فور تیانوانگ‘ نامی ویب سائٹ چلایا کرتے تھے، جو چین میں چار جون سن 1989ء کو تیاننمن چوک پر جمہوریت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا