English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر ميں انيس مشتبہ شدت پسند ہلاک

share with us

قاہرہ:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصری پوليس نے ایسے انيس مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کيا ہے، جو مبينہ طور پر قبطی مسيحی زائرین کی ايک بس پر حملے ميں شامل تھے۔ مصری وزارت داخلہ نے اتوار چار نومبر کو بتايا کہ مشتبہ جہادی مِنیا کے پہاڑی علاقے ميں پوليس کی کارروائی ميں مارے گئے ہیں، جہاں انہوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ قبل ازيں جمعہ دو نومبر کو قبطی مسيحی زائرین کی ايک بس مِنيا کے سينٹ سيموئل خانقاہ کی طرف روانہ تھی کہ اُس پر مسلح شدت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور سات افراد کو ہلاک کر دیا۔ اِس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹيٹ نے قبول کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا