English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج نے الحدیدہ میں باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن کاٹ دی،31جنگجوہلاک 

share with us


سرکاری فوج نے شدید لڑائی کے بعد باغیوں کو الحدیدہ کے مشرق میں 50 مال روڈ سے بے دخل کردیا


صنعاء:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی سرکاری فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افواج نے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جس کے بعد باغی مزید محصور ہو گئے جبکہ تازہ لڑائی میں 31جنگجومارے گئے،عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری فوج نے اتوار کے روز شدید لڑائی کے بعد باغیوں کو الحدیدہ کے مشرق میں 50 مال روڈ سے بے دخل کردیا جس کے بعد باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن سرکاری فوج کے کنٹرول میں آگئی ۔یمنی فوج کے العمالہ بریگیڈ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سرکاری فوج نے یمن موبائل کمپنی کے ہیڈ کواٹر اور تزویراتی علاقے 16 کلو میٹر کے اطرافم میں کئی اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ لڑائی میں 31جنگجومارے گئے جبکہ بھاری مالی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔یمنی فوج کے العاملہ بریگیڈ نے دو روز قبل الحدیدہ کے جنوب سے باغیوں کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیاتھا۔ اس آپریشن میں یمنی فوج کو مقامی مزاحمتی فورسز اور عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا