English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی جارحانہ پالیسیاں امریکا کی نئی پابندیوں کا سبب ہیں، اماراتی وزیرخارجہ

share with us


بحران کے حل کے لیے ایران کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے،انورقرقاش کا ٹوئیٹر پر بیان 


ابوظہبی:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کی جارحانہ پالیسیا ں ہی اس کے خلاف امریکا کی ا قتصادی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی ذمے دار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایران کے خلاف امریکا کی دوبارہ پابندیوں کے نفاذ سے قبل ٹویٹ میں کہا کہ اس ضمن میں خطے کے نقطہ نظر کو بھی ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بحران کے حل کے لیے ایران کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔امریکا ایران کے خلاف سوموار سے نئی مگر سخت پابندیوں کو متعارف کرا رہا ہے،ا ن کے تحت ایران کی تیل کی فروخت اور بنک کاری کے شعبے کو ہدف بنایا جائے گا۔ان کا مقصد ایران کی معیشت کو زبوں حال کرنا اور اس کو جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے مجبور کرنا ہے۔امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے علاوہ اپنے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کو بھی ختم کردے اور مشرقِ وسطیٰ بھر میں اپنی گماشتہ تنظیموں کی حمایت سے باز آجائے۔ایرانی لیڈر امریکا کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات سے انکار کرچکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یک طرفہ پالیسیوں اور اقدامات کی مخالفت کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے 8 مئی 2018ء کو یک طرفہ طور پر ایران کے ساتھ جولائی 2015ء4 میں طے شدہ جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا تھا لیکن باقی پانچ ممالک نے اس سے علاحدگی اختیار نہیں کی اور وہ اس کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا