English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی، بارش و طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد20 ہوگئی

share with us

روم:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی میں شدید بارش اورطوفان کے باعث حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ رواں ہفتے ہلاکتوں کی تعداد20 ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر سارڈینیا میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جرمن سیاح اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس کے بعد شدید بارشوں کے باعث حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔طوفان سے شمالی اٹلی میں ہزاروں ایکڑ رقبے پھیلے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا، 14ملین درخت اکھڑگئے، جبکہ علاقے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا