English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس، افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کر نے کو تیار

share with us

دوحہ:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع))روس 9 نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کر نے کو تیار ہو گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ان مذاکرات میں افغان صدر اشرف غنی کی حکومت اور طالبان نے اپنے اپنے وفود بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہیہ پہلا موقع ہوگا کہ دوحہ میں طالبان تحریک کا سیاسی دفتر اپنے وفد کو بین الاقوامی سطح پر مذاکرات میں شرکت کے لیے بھیجے گا۔ تاہم افغان حکومت نے ابھی تک اس امر کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کابل حکومت ان مذاکرات میں شرکت کرے گی۔افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی نے کہا ہے کہ ہم ابھی تک روسی حکام کے ساتھ اس کانفرنس کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں اور ابھی کوئی سمجھوتا طے نہیں پایا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ اس نے کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا ، بھارت، ایران، پاکستان، چین اور وسط ایشیا کی 5 سابق سوویت ریاستوں کو بھی اپنے نمائندے بھیجنے کی دعوت دی ہے۔روس نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان میں جاری بحران کا سیاسی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا