English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کئے جانے کا امریکی شہریوں نے کیا اعتراف :سروے رپورٹ

share with us

واشنگٹن:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی اداروں کی جانب سے کیے گئے سروے میں 74 فیصد امریکیوں نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ متعصب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

امریکا فاؤنڈیشن اور امریکن مسلم انیشی ایٹو کے مشترکہ سروے میں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جوابات میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ امریکا کی کثیر آبادی مسلمانوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے. صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف منفی رائے میں اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق 56 فیصد امریکی اسلام کو امریکی تہذیب سے مطابقت رکھنے والا مذہب سمجھتے ہیں تاہم 42 فیصد امریکی اسلام کو امریکی کلچر سے متصادم قرار دیتے ہیں جب کہ 60 فیصد امریکی مسلمانوں کو محب وطن سمجھتے ہیں اور 38 فیصد کے نزدیک مسلمان امریکا سے مخلص نہیں۔

 

سروے میں 74 فیصد امریکی کی رائے تھے کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف متعصب رویہ رکھا جاتا ہے تاہم 56 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکا میں مقیم مسلمانوں میں انتہا پسندی عروج پارہی ہے۔ اسی طرح حکمراں جماعت ریپبلکن کے حامیوں میں سے 71 فیصد نے اسلام کو امریکی تہذیب سے متصادم قرار دیا اور 56 فیصد ریپبلکن اپنے پڑوس میں تعمیر ہونے والی نئی مسجد سے خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں 100 سے زائد مسلمان امیدوار میدان میں موجود ہیں تاہم ریپبلکن اس امر کو مثبت نہیں سمجھتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا