English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی معاملہ نے سعودی ولی عہد کی ساکھ کو بے حد نقصان پہونچایا

share with us

واشنگٹن:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے   اس طرف اشارہ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل نے سعودی عرب  اور علی عہد شہزادے محمد بن سلمان  کی ساکھ کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اخبار نے لکھا  ہے کہ "متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ م 33 سالہ ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے سب سے بڑے حمایتیوں میں سے تھے، تا ہم  انہوں نے بھی اس معاملے  پر ریاض کے مؤقف پر کڑی نکتہ چینی کر ڈالی ہے۔ "

ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کو روکنے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملے میں ہچکچاہٹ سے کام لینے پر زور دینے والی خبر میں  واضح کیا گیا ہے کہ اس کے باوجود کانگرس میں ری پبلیکنز اور ڈیموکریٹس  کی بعض شخصیات نے سعودی انتظامیہ کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے اور  کئی  بزنس مینوں نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے ہاتھ پیچھے ہٹا لیے ہیں۔

اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملکی انتظامیہ کے اندر پوزیشن  کافی کمزور ہو گئی ہے اور شاہ سلمان پر اس حوالے سے دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ شاہ بن عبدالعزیز کے لندن میں مقیم بھائی پرنس احمد بن عبدالعزیز کے سعودی عرب لوٹنے کی خبروں نے تحت کے وارث کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو شہہ دی ہے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے  بن سلمان کی یمن میں خانہ جنگی، قطر پر پابندیوں اور لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو اغو کرنے کی طرح کے معاملات میں حمایت فراہم  کی تھی، تا ہم خاشقجی کے قتل کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔ کیونکہ یمن میں مداخلت کے بارے میں  سعودی عرب پر عالمی رائے میں  پیدا ہونے والے رد عمل پر امریکہ نے  مسلسل ریاض کا دفاع کیا تھا، تا ہم اب کی بار ایسے نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا