English   /   Kannada   /   Nawayathi

پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو جوہری ہتھیار سازی شروع کر سکتے ہیں، شمالی کوریا

share with us

پیانگ یانگ:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنی اقتصادی پابندیوں کو ختم نہیں کرتا تو جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام کا دوبارہ آغاز کیا جا سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق شمالی کوریائی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ، جب امریکی اور جنوبی کوریائی حکومتوں نے شمالی کوریا پر پابندیوں کے ذریعے دباؤ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ شمالی کوریائی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا اپنے موقف میں تبدیلی پیدا نہیں کرتا تو شمالی کوریا اپنی اقتصادی ترقی کے لیے جوہری قوت میں اضافہ کر سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریائی سفارت کار سے اگلے ہفتے کے دوران ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا