English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے ملکی ساختہ جیٹ طیاروں کی پروڈکشن میں اضافہ کر دیا

share with us


جلد ہی یہ جنگی طیارے ایرانی فضائی فوج کے کنٹرول میں دے دیے جائیں گے،ایرانی وزیردفاع


تہران:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ملکی ساختہ جیٹ طیاروں کی پروڈکشن میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی ٹیلی وڑن نے ایرانی ساختہ جیٹ طیارے کوثر کی وسیع پیمانے پر پروڈکشن کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہاکہ جلد ہی یہ جنگی طیارے ایرانی فضائی فوج کے کنٹرول میں دے دیے جائیں گے۔ امیر حاتمی نے ہی کوثر نامی جیٹ طیارے کی پروڈکشن کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔ ایرانی فوج میں جنگی طیاروں کا اضافہ ایسے وقت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب امریکا کی ایرانی خام تیل کی ایکسپورٹ پر پابندی پانچ نومبر سے عائد ہونے والی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا