English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی تیل کی درآمد کے معاملے پر امریکہ چند ملکوں کو مشروط استثنیٰ دے گا، پومپیو

share with us


خام تیل کے استعمال میں کافی کمی لانے کا عملی مظاہرہ کرنے والے ممالک کو ہی استثنی ملے گا،گفتگو


واشنگٹن:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں کو عبوری استثنیٰ دیے جانے پر غور ہو رہا ہے، تاکہ نئی امریکی تعزیرات کے نافذ ہونے کے بعد وہ ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھ سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک کانفرنس کال کے دوران استثنیٰ کے فیصلے کا اعلان کیا۔ لیکن، اْنھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی آیا کون سے ملکوں کو استثنیٰ دیا جائے گا یا یہ سہولت کب تک کے لیے ہوگی۔پومپیو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آٹھ علاقہ جات کے لیے عبوری اجازت دی جائے گی۔ لیکن صرف اْس صورت میں کہ اْنھوں نے خام تیل کے استعمال میں کافی کمی لانے کا عملی مظاہرہ کیا ہو، جب کہ دیگر کئی محاذوں پر تعاون کیا ہو؛ اور یہ کہ اْنھوں نے خام مال کی درآمد کو بالکل ختم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہو۔ پومپیو نے کہا کہ یورپی یونین کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔پومپیو نے مزید کہا کہ دو ملکوں کو ایرانی تیل کی درآمد بالکل بند کرنی ہوگی، جب کہ دیگر چھ ملکوں کو اپنی درآمدات کافی حد تک کم کرنی پڑیں گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا