English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیلی سفارت خانہ کی القدس منتقلی فلسطین دشمنی کے مترادف ہے،حماس

share with us

برازیلی حکومت اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان واپس لے، ترجمان حماس سامی ابو زھری 


غزہ :03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے برازیل کی جانب سے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے برازیل کے فیصلے کو فلسطینی قوم سے دشمنی کے مترادف قرار دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ برازیلی صدر جائر بولسونارو کا تل ابیب میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان فلسطینیوں سے دشمنی کے مترادف ہے۔یہ اعلان امریکا اور صہیونی لابی کے پروپیگنڈے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے برازیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان واپس لے۔خیال رہے کہ برازیل کے صدر ژیئر بولسونارو نے اعلان کیا ہے کہ ان کام ملک اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو جلد ہی بیت المقدس منتقل کر دے گا۔یہ اعلان بولسونارو کی انتخابات میں کامیابی کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آیا ہے۔اپنی ٹوئیٹ میں 63 سالہ بولسونارو نے کہا کہ "جیسا کہ ہم نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا "اب ہم برازیل کے سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیل خود مختاری اور سیادت کی حامل ریاست ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اس امر کا پورا احترام کریں"۔اس اعلان پر عمل درامد کی صورت میں امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد برازیل وہ تیسرا ملک ہو گا جو اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔ژیئر بولسونارو نے برازیل میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔ واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے بیانات کو نسل پرستی پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ایک ذمے دار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ غالبا بنیامین نیتن یاہو آئندہ سال جنوری میں برازیل کے نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف جانبوں سے سامنے آنے والے انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے 6 دسمبر 2017 کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا