English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں فوجی طریقہ ناکام ثابت ہوا، نیٹو کمانڈر کا اعتراف

share with us

کابل :یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر اسکاٹ میلر نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی طریقہ ناکام ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے امریکی ٹی وی، این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا فوجی راہ حل نہیں ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس ملک کے مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ میلر نے کہا کہ طالبان بھی جنگ جاری رکھ کر کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

اس وقت افغانستان میں انّیس ہزار غیر ملکی فوجی تعینات ہیں جن میں سولہ ہزار سے زائد امریکی فوجی شامل ہیں۔بیشتر افغان حکام اور عوام کا بھی، یہی کہنا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کا اب تک کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے جبکہ افغانستان کی بنیادی تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور عام شہریوں کا بہیمانہ قتل عام ہوا ہے۔

Share

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا