English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن میں سیلاب سے تباہی پر ھنیہ کی اردنی فرمانروا سے اظہار افسوس

share with us

غزہ :29؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اردن میں دو روز قبل بحر مردار کے علاقے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے ہونے والے جانی نقصان پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک برقی پیغام میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے بحر مردار کے قریب سیلابی ریلی میں بہہ جانے سے 22 افراد کی ہلاکت اور40 کے زخمی ہونے پر افسوس کا ظہار کیا۔اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اردنی حکومت اور عوام سے بحر مردار میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حماس اردن کے عوام کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اردن میں بحر مردار کے علاقے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں دو درجن کے قریب شہری جاں بحق اور چالیس سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا