English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

share with us


جہاز میں 3 بچوں اور عملے سمیت 188 افراد سوار تھے، حادثے کا شکار پرواز جے ٹی
610 جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ جارہی تھی، حکام 


جکارتہ۔29اکتوبر(یوین این ) انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن 'لوئن ایئر' کا ایک مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار پرواز جے ٹی 610 جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ جارہی تھی۔انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 188 افراد سوار تھے۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں 210 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔نجی فضائی کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر جکارتہ سے روانہ ہوا اور 7 بج کر 20 منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع گیا۔ترجمان کے مطابق ایئر ٹریفک سے رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ 3 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر تھا۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کشتی میں موجود چند مسافروں نے جزیرہ سماٹرا کی جانب جاتے ہوئے طیارے کو سمندر میں گرتے دیکھا ہے۔طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے انڈونیشیا کے ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔انڈونیشی وزارت ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن سندھو رہایو نے بتایا کہ جہاز میں 178 افراد ایک بچہ اور 2 نومولود سوار تھے جبکہ جہاز کے عملے میں 2 پائلٹ اور 5 فضائی میزبان شامل تھے اس طرح مجموعی طور پر جہاز میں سوار افراد کی تعداد 188 تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کو ریڈار پر مکمل طور پر غائب ہونے سے قبل واپس آنے کی ہدایت کی گئی تھی۔فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز بوئینگ 737 تھا ویب سائٹ کی ٹریکنگ کے مطابق اڑان بھرتیہوئے جہاز کا رخ جنوب کی جانب تھا جو بعد میں شمال کی جانب پرواز کرگیا اور سفر کا افسوسناک اختتام جاوا کے سمندر میں ہوا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا