English   /   Kannada   /   Nawayathi

این آر آئی بھی آرٹی ای داخل کر سکیں گے

share with us

نئی دہلی:29؍اکتوبر2018( فکروخبر/ذرائع) حکومت نے اپنا رخ بدلتے ہوئے  کہا کہ اب دوسرے ممالک میں رہنے والے ہندوستانی (این آر آئی )کو بھی ملک میں آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت درخواست دے کر انتظامیہ سے جڑی جانکاری لینے کا حق ہوگا۔ Ministry of Personnel, Public Grievances and Pensionsکے ریاستی وزیر جتیندر  سنگھ نے 8 اگست 2018 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ این آر آئی ،آر ٹی آئی قانون کے تحت عرضی دینے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

اس معاملے کو لے کر آر ٹی آئی کارکن کوموڈور (ریٹائرڈ)لوکیش بترا نے یہ انڈر لائن کرتے ہوئے حال ہی میں لکھا تھا کہ شفافیت کے قانون کے تحت  ہر ہندوستانی کو انفارمیشن پانے کاحق ہے۔ اس پر لوک سبھا میں جتیندر سنگھ کے ذریعے دیا گیا بیان بدلا گیا ہے۔

اس کے بعد ہی وزارت نے اپنے رخ میں سدھار کیا ہے۔ وزارت نے اس سے پہلے اپنے رد عمل میں کہا تھا،’ صرف ہندوستانیوں کو آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے اہتماموں کے تحت اطلاعات مانگنے کا حق ہے۔ این آر آئی ،آر ٹی آئی کے تحت عرضی دینے کے لیے اہل نہیں ہیں۔ ‘ اس بارے میں نئی اور اصلاح کے ساتھ رد عمل کو لوک سبھا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

جموں سے بی جے پی کے لوک سبھا ایم پی جگل کشور نے لوک سبھا میں پوچھا تھا کہ کیا این آر آئی کو بھی آر ٹی آئی دائر کرنے کا حق ہے۔ اس پر پی ایم او کے ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ سبھی ہندوستانی شہریوں کو دائر کرنے کا حق ہے۔ حالانکہ اس وقت انھوں نے کہا تھا کہ این آر آئی کو آر ٹی آئی دائر کرنے کا حق نہیں ہے۔

اب حکومت نے لوک سبھا کارروائی کو ٹھیک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ این آر آئی ،آر ٹی آئی داخل کر سکتے ہیں۔ اسے رائٹ ٹو انفارمیشن کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جا رہاہے۔ گزشتہ 8 اگست کو جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ملک کے شہری مرکز کے 2200 سرکاری ڈپارٹمنٹ میں آن لائن آر ٹی آئی دائر کر سکتے ہیں۔

 کوئی بھی ہندوستانی شہری اس لنک  https://rtionline.gov.in/index.php پر جا کر آن لائن آر ٹی آئی داخل کر سکتا ہے۔ مرکزی حکومت کے علاوہ دہلی اور مہاراشٹر حکومت کے محکموں میں بھی آن لائن آر ٹی آئی دائر کی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا