English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے روزگار نوجوان کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہی ہے بی جےپی سرکار:سچن پائلٹ

share with us

جے پور:29؍اکتوبر2018( فکروخبر/ذرائع)راجستھان کانگریس صدر سچن پائلٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے تیسرے زمرے کے اساتذہ کی تقرری کے تعلق سے غلط پروپیگنڈے کئے جانے کی پرزور انداز میں مذمت کی ہے۔

پائلٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت بے روزگاروں کو روزگار دینے میں اپنی ناکامی کا ملبہ کانگریس پر ڈال کر بے روزگار نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہےکہ ہائی کورٹ نے 8 اکتوبر کو 26 ہزار رٹ لیول ۔1 کے منتخب بے روزگاروں کی تقرری کا حکم جاری کردیا تھا۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ریٹ لیول ۔1 کے منتخب اساتذہ کو بھی 8 اکتوبر کو تقرری کی اجازت دے دی تھی جس کی تعمیل ریاستی حکومت 16 اکتوبر کو کرچکی ہے۔

حکومت نے ریٹ لیول۔1 کے منتخب بے روزگاروں کے معاملے کو 13 اکتوبر تک دبائے رکھا اور تقرری کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینے کی کوئی کارروائی اس دوران نہیں شروع کی گئی جس کی وجہ سے منتخب بے روزگار اپنے حق سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت کے دل میں کھوٹ تھا جو 23 اکتوبر کو مذکورہ منتخب مرحلے کو ملتوی کرنے کے حکم سے اجاگر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبرکو ہائی کورٹ میں مذکورہ منتخب مرحلےکے معاملے میں سنوائی کے دوران حکومت کی طرف سے پیروی کے لئے وکیل کو نہیں بھیجا گیا جس کی وجہ سے 26 ہزار منتخب بے روزگاروں کی تقرری پر روک لگ گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا