English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد معاملہ : سنتوں کی ناراضگی اور بی جے پی میں کھلبلی

share with us

لکھنو:29؍اکتوبر2018( فکروخبر/ذرائع)رام مندر جلد تعمیر کے لیے کوشاں سَنت سماج نے ایودھیا تنازعہ پر سماعت تین مہینے کے لیے ٹلنے کے بعد اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سَنت سماج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رام مندر کا مسئلہ عقیدت سے جڑا ہوا ہے اور اس معاملے میں بلاوجہ تاخیر ہو رہی ہے۔

ایودھیا معاملہ میں سماعت جنوری 2019 تک ٹلنے کے بعد اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ایک طرف تو اس تعلق سے کچھ بھی کہنے سے منع کر دیا اور دوسری طرف اس سے سماج میں غلط پیغام جانے کی بات بھی کہہ ڈالی۔ ایک ہندی نیوز ویب سائٹ کے مطابق انھوں کا کہنا ہے کہ ’’یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لہٰذا میں کچھ نہیں کہوں گا۔ حالانکہ سماعت ٹلنے سے سماج میں اچھا پیغام نہیں جاتا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آج سپریم کورٹ میں کچھ منٹ کی سماعت کے بعد جنوری 2019 تک کے لیے ٹال دیا گیا۔ کچھ ٹی وی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملے کی سماعت کے لیے نئی بنچ بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا