English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد رام مندر معاملہ :سپریم کورٹ نے ٹالی تاریخ ، ۲۰۱۹ میں ہوگی سنوائی

share with us

نئی دہلی:29؍اکتوبر2018( فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے سوموار کو  بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ کی شنوائی پر کہا کہ وہ جنوری 2019 میں اس معاملے کی شنوائی کی تاریخ طے کرے گا۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی ، جسٹس اے کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف اس معاملے کی شنوائی کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ رام جنم بھومی – بابری مسجد زمین تنازعہ معاملے میں دائر اپیلوں کو جنوری 2019 میں ایک مناسب بنچ کے سامنے سماعت  کے لیے رکھا جائے گا۔ زمین تنازعہ معاملے میں یہ اپیل الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ مناسب بنچ اس معاملے میں اپیل پر شنوائی کی تاریخ طے کرے گی۔

کچھ ہندوتوا ذہنیت کی تنظیمیں 6 دسمبر کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے عزم کا اظہار کر چکی ہیں اس لیے عوام میں ایک خوف کا ماحول بھی ہے۔

یہاں قابل ذکر یہ ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج سپریم کورٹ میں معاملہ کی سماعت سے پہلے کہا تھا کہ اگر رام مندر تعمیر معاملے میں جلد فیصلہ نہیں ہوا تو وہ لوگ اس تعلق سے کچھ اور سوچیں گے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی آج صبح بیان دیا تھا کہ ہندوؤں کا صبر ٹوٹ رہا ہے۔ اس طرح کے بیانات کے بعد ایودھیا میں کشیدگی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا