English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

share with us

پٹس برگ:28؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں  11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ اس دوران مسلح شخص اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

 

اسی ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ  وہ اس  واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے  وقوع پر موجود ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ شوٹر سے ہوشیار رہا جائے لگتا ہے کہ متعدد افراد اس میں مارے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا