English   /   Kannada   /   Nawayathi

منوہر پاریکر کینسر کے مرض میں مبتلا: گوا حکومت

share with us

گوا:28؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)حزب اختلاف کی جانب سے مسلسل مطالبات کے بعد وزیر صحت نے پاریکر کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی اور ریاستی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلی منوہر کی بیماری ظاہر کرنے سے انکار کے ایک ماہ بعد ریاستی وزیر صحت وشواجیت رانے نے بتایا کہ  وہ لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔
مسٹر رانے نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ "وہ گوا کے وزیر اعلی ہیں اور صحیح معنوں میں انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہیں، اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "انہیں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے دیا جائے، اگر گوا کی عوام کی خدمت کے ساتھ کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گذارنا چاہتے ہیں تو کسی کو یہ اختیار نہیں کہ ان پر سوال اٹھائے''۔

مسٹر منوہر فی الحال گوا سے باہر ممبئی، دہلی،نیویارک و دیگر مقامات پر اپنے لبلبے کے کینسر کا علاج کرارہے ہیں۔

مسٹر رانے نے وزیر اعلی کی صحت پر سیاست کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ  وزیر اعلی کی صحت پر سیاست کے لئے اگر کانگریس کے لوگ اگر کورٹ جاسکتے تھے تو وہ اس سے بھی گریز نہیں کرتے۔ 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا