English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی چدمبرم نے پارٹی کو دیئے وہ تین مشورے، جس سے بی جے پی کو الیکشن میں ڈرایا جاسکتا ہے

share with us

نئی دہلی:28؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سابق مرکزی وزیرخزانہ پی چدمبرم نے ہفتہ کوکہا کہ نوکریوں کی کمی، خاتون اوربچوں کی سیکورٹی اورقیمتوں میں ہورہا اضافہ آنے والے الیکشن میں بی جے پی کو پریشان کرے گا۔ کانگریس کے انتخابی منشورکمیٹی کے چیئرمین اورسابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے یہ باتیں ممبئی میں منعقدہ ایک ایک پروگرام میں کہیں۔

لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے پارٹی کے انتخابی منشورکوتیارکرنے سے قبل کمیٹی کے رکن شہرکے دورہ پرہیں، جہاں وہ سماج کے مختلف طبقات کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

چدمبرم نے کہا کہ ہفتہ کو کمیٹی کو دوگھنٹے کے غوروخوض کے دوران 67 مشورے ملے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں کی کمی، خواتین اوربچوں کے تحفظ اورقیمتوں میں اضافہ لوگوں کی سب سے اہم فکرمندی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدعے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو پریشان کریں گے۔

سابق وزیرنے کہا کہ ان فکرمندی کو کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "اگرآپ (عوام) کہتے ہیں کہ پٹرول اورڈیژل کی قیمتیں کم ہونی چاہئے اورحکومت اسے نہیں سنتی ہے تب یہ حکومت جمہوری نہیں ہے"۔

بی جے پی کے 2014 کے انتخابی وعدوں پرنشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں ایک کمرے میں بیٹھ کرآپ کے بینک اکاونٹ میں 25 لاکھ روپئے ڈالنے یا چارکروڑ نوکروں کا وعدہ کرسکتاہوں... صبح ایک کام اور شام کو دوسرا۔ ہم آپ سے سننا اورجاننا چاہتے ہیں کہ آپ کیا امید کرتے ہیں"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا