English   /   Kannada   /   Nawayathi

چندرا بابو اور تلنگانہ کانگریس کے صدر کی دہلی میں ملاقات، عظیم اتحاد کی تیاری

share with us

حیدرآباد:28؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے لئے تشکیل دیئے جانے والے مجوزہ عظیم اتحاد کے سلسلہ میں نشستوں کی تقسیم کو حتمی شکل دیئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس تعلق سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آندھرا پردیش (اے پی) کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو، تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی اور سی پی آئی کے لیڈران میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس مجوزہ عظیم اتحاد میں کانگریس، تلنگانہ تلگودیشم، جناسمیتی اورسی پی آئی بھی شامل ہیں۔ چندرابابو نائیڈو اور اتم کمارریڈی کی ملاقات دہلی کے اے پی بھون میں ہوئی۔

سمجھا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں یہ طے کیا گیا کہ 119 رکنی تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس کو 89، تلنگانہ تلگودیشم کو 15، تلنگانہ جناسمیتی کو 10، سی پی آئی کو 5 نشستیں الاٹ کی جائیں۔ اس ملاقات کے موقع پر تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں مودی اور تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کوشکست دینے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کن حلقوں پر تلگودیشم مقابلہ کرے گی، اس بات کا فیصلہ اندرون دو دن میں کرلیا جائے گا۔ اے پی بھون میں تقریباً ایک گھنٹہ یہ ملاقات جاری رہی۔ چندرا بابو نائیڈو نے اتم کمارریڈی سے کہا کہ جن حلقوں پر تلگودیشم کے کامیاب ہونے کی توقع ہے، ان حلقوں پر ہی ان کی پارٹی مقابلہ کرے گی، ایسے حلقوں سے مقابلہ کے خواہش مند کانگریس کے لیڈروں کو وہ مقابلہ نہ کرنے کی ترغیب دیں گے۔

سمجھا جاتا ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے ریاستی پارٹی قیادت پر زوردیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نشستوں کی تقسیم کے معاملہ میں حلیف جماعتوں کو کوئی بھی مشکل نہ ہونے پائے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مفاہمت کی جائے۔

 

قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا