English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی کی منگیترکا ٹرمپ کی دعوت قبول کرنے سے انکار

share with us

انقرہ:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

ترک میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملنے کی درخواست کی تھی تاہم میں نے صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

صحافی کی منگیتر نے مزید کہا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے اس لیے احتجاجاً صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان صحافی کے قتل سے لاعلم تھے۔

 

مقتول صحافی کی منگیتر نے کہا کہ بہیمانہ قتل کے منصوبہ ساز سے لے کر قاتل اور منصوبے کو کامیاب بنانے والے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لانا چاہیے۔ ایک ایک شخص کو سخت سے سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

مقتول صحافی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے مزید کہا کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کردیا جائے گا تو وہ کبھی انہیں قونصل خانے میں جانے نہیں دیتیں۔ وہ ایک خوفناک دن تھا۔

خدیجہ چنگیز نے مزید کہا کہ صحافی کی لاش کی نشاندہی کی جانی چاہیئے، اس حوالے سے کسی سعودی آفیشل نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے، صحافی کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ہوئی تو وہاں جانا مشکل ہوگا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا