English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں ہر تین گھنٹوں بعد ایک شہری ہلاک ہو جاتا ہے، آکسفیم

share with us

صنعا:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی غیر سرکاری امدادی تنظیم آکسفیم کا کہنا ہے کہ یمن میں ہر تین گھنٹے بعد ایک عام شہری کی موت واقع ہو رہی ہے اور یہ صورت حال رواں برس اگست سے پائی جاتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے پندرہ اکتوبر کے درمیان 575 شہریوں کی موت ہوئی۔ ان میں 136 بچے بھی شامل تھے۔ اس تنظیم نے امریکا کے علاوہ برطانیہ اور دوسرے یورپی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں۔ اقوام متحدہ نے بھی یمن میں انسانی بحران کی صورت حال کو شدید ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ ملین یمنی باشندوں کو بھوک اور قحط کی شدت کا سامنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا