English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی و جنوبی کوریا کا 22 سرحدی چوکیوں کے خاتمے پر اتفاق

share with us

سیؤل:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا نے آئندہ ماہ 22 گارڈ پوسٹوں کو مکمل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے، گارڈ پوسٹیں دونوں ممالک کی خطرناک اور حساس سرحد پر واقعے ہیں۔دونوں ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات میں یہ قدم کشیدہ فوجی حالات کو بہتر کرنے کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے دارالحکومت میں ہونے والے دفاعی معاہدے کا نتیجہ ہے، جس کے تحت تمام تر کارروائیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں پڑوسیوں نے نومبر کے آخرتک اپنی سرحد کے ایک کلومیٹر کے اندر 11 فوجی چوکیوں کو ختم کرنے کے علاوہ فوجی ساز و سامان اور سپاہیوں کی واپسی کی ہامی بھری تھی۔یہ مذاکرات جنوبی کوریا کے میجر جنرل کم دو گی یون اور شمالی کوریا کے لیفٹننٹ جنرل آن اک سان کے مابین ایک سرحدی گاؤں پان مون جوم میں ہوئے جو کہ غیر فوجی علاقے میں واقع ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا