English   /   Kannada   /   Nawayathi

سام سنگ کا اپنی برانڈ ایمبیسڈر پر 1.6ملین ڈالر کا مقدمہ 

share with us


روس کی مشہور ٹی وی اینکر اور صحافی کسینیا سبچک کو سام سنگ نے اپنے موبائل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا 
اور ساتھ ہی یہ ذمہ داری بھی سونپی تھی کہ وہ عوام میں سام سنگ کا موبائل استعمال کریں


ٹوکیو:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عالمی شہرت یافتہ الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے روس میں لائیو پروگرام کے دوران حریف کمپنی ایپل کا موبائل استعمال کرنے پر اپنی برانڈ ایمبیسیڈر پر 1.6ملین ڈالرز کا مقدمہ کر دیا۔بڑے سیاستدانوں تک رسائی رکھنے والی روس کی مشہور ٹی وی اینکر اور صحافی کسینیا سبچک کو سام سنگ نے اپنے موبائل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا اور ساتھ ہی یہ ذمہ داری بھی سونپی تھی کہ وہ عوام میں سام سنگ کا موبائل استعمال کریں۔گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کسینیا لائیو شو کے دوران 'آئی فون ایکس' استعمال کرتے ہوئے پائی گئیں حالانکہ انہوں نے ایک کاغذ کی مدد سے اسے چھپانے کی کوشش بھی کی لیکن کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رکھ سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ کی برانڈ ایمبیسیڈر اپنے معاہدے کے برخلاف روس میں تمام سماجی تقریبات اور ٹی وی شوز کے دوران آئی فون ایکس کا ہی استعمال کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی پر سام سنگ نے روسی صحافی کو 1.6ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے، لیکن ابھی تک کسینیا یا سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔36 سالہ اینکر سینٹ پیٹرز برگ کے پہلے میئر اناتولی سوبچک کی بیٹی ہیں جو موجودہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے استاد تصور کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے روسی صدر کے اہلخانہ سے گہرے مراسم ہیں۔سوبچک نے 45 سالہ روسی اداکار میکسم وتورگن سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے اور رپورٹس کے مطابق ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔روس کی پیرس ہلٹن کے نام سے مشہور صحافی رواں سال منعقدہ روس کے صدارتی انتخاب میں صدر پیوٹن کے مدمقابل سب سے نوجوان اور واحد خاتون امیدوار تھیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اسمارٹ فون کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف شخصیت خود آئی فون یا کوئی دوسرا موبائل استعمال کرتے ہوئے پائے گئی ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا