English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک وزیر کے مکانات پر آئی ٹی چھاپے ۔ ریاست بھر میں کانگریس کارکنوں کا احتجاج

share with us

بنگلور:03؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شیواکمار اور ان کے رشتہ داوں کی قیام گاہوں پر آئی ٹی کے مسلسل چھاپوں کے پیش نظر مرکز کی بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک بھر میں کمران جماعت کانگریس نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا ۔شیوکمار اور ان کے رشتہ داروں کے بنگالورو،میسورو، دہلی ،کنکاپورہ میں تلاشی کے جاری رہنے کے دوران ہی پارٹی کے کارکنوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے پتلے کلبرگی میں جلائے ۔احتجاجیوں نے مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام لگایا کہ 2018کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف سے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا غلط استعمال کیا گیا ہے تاکہ حکمران جماعت کانگریس کی شبیہ کو بگاڑا جاسکے ۔کرناٹک پردیش کانگریس کے کارگزار صدر دنیش گنڈو راو نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ چھاپے سیاسی بدلہ لینے کے مقصد سے کئے گئے کیونکہ گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی کو یہاں لایا گیا تاکہ 8اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات سے پہلے بی جے پی کی جانب سے ان کو لالچ دیئے جانے سے بچایا جاسکے ۔شہر میں کانگریس کے کارکنوں نے مہاتماگاندھی بس اسٹینڈ کے قریب دھرنا دیا اور بی جے پی کے ریاستی لیڈروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈروں کے خلاف چھاپے ان کو اکسانے کے لئے کئے گئے کیونکہ بی جے پی حکومت آنے والے انتخابات کے پیش نظر روزبروز کانگریس کی بڑھتی مقبولیت ہضم نہیں کر پارہی ہے ۔کرناٹک کے کنکاپورہ،میسورو،کلبرگی ،رام نگر میں گاڑیوں کی نقل وحرکت متاثر ہوئی کیونکہ احتجاجی کارکنوں نے دھرنا دیا اور سڑکوں پر نکل کر بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔شہر میں 100سے زائد احتجاجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا کیونکہ یہ کارکن سداشیو نگر میں شیو کمار کی قیام گاہ پر آئی ٹی کے افسروں کو جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا