English   /   Kannada   /   Nawayathi

نکاح یا حلالہ ؟ آخر کیا ہے ماجرا

share with us

اُتراکھنڈ:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) اُتراکھنڈ کے کھٹیمہ علاقہ سے تعلُّق رکھنے والی ایک خاتون نے طلاق ملنے کے بعد دوسری شادی کر لی، اب خاتون دوسرے شوہر سے طلاق لیکر اپنے پہلے شوہر کے پاس لوٹ جانا چاہتی ہے۔تاہم اس اس پورے معاملے میں طلاق اور حلالہ کو ہتھیار کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ ای ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اُتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے کھٹیمہ علاقہ کی رہنے والی شمع( تبدیل شدہ 

نام)  کی شادی اسی علاقہ کی رہنے والے جاوید کے ساتھ سن 2010 میں ہوئی تھی۔سن 2013 میں جاوید اور شمع کے بیچ آپسی رضامندی سے طلاق ہو گئی تھی۔ دریں اثنا شمع اور جاوید کے دو بیٹے ہوئے تھے۔ ایک بیٹا شمع کے پاس چلا گیا اور دوسرا بیٹا جاوید نے اپنے ساتھ رکھ لیا۔طلاق کے دو سال بعد سن 2015 میں شمع نے بریلی کے رہنے والے سرفراز سے نکاح کر لیا۔

 قریب دو مہینے شمع  اور سرفراز ساتھ رہے، لیکن اُس کے بعد شمع اپنے میکے آ گئی اور پھر سسرال واپس نہیں گئی۔ شمع کا کہنا ہے کہ سرفراز سے نکاح صرف حلالہ کرنے کی غرض سے کیا تھا۔ جبکہ شوہر کے مطابق شادی بہت دھومدھام سے ہوئی تھی،حلالہ کی بات بالکل بے بنیاد ہے۔

 دراصل سرفراز کی عمر زیادہ تھی اور انکی شادی نہیں ہوئی تھی۔ لہذا سرفراز نے دو بچّوں کی ماں شمع  سے شادی کر لی۔ اس نکاح میں شمع کے ماموں اور ماجائی بھائی گواہ بنے ہیں۔ باقائدہ زیور، مال، نقدی اور شادی کی تمام رسمیں ادا کی گئیں۔ سرفراز کے اہلِ خانہ نے حلالہ کی بات سے صاف انکار کیا ہے، لیکن 'میرا حق فائونڈیشن' کی سربراہ فرحت نقوی نے اسے حلالہ کا معاملعہ بتاکر نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا