English   /   Kannada   /   Nawayathi

این سی پی رہنما طارق انور کانگریس میں شامل

share with us

نئی دہلی:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سابق سینئر لیڈر طارق انور نے ہفتہ کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کی موجودگی میں کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

طارق انور نے اس وقت اپنی پارٹی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا جب مکمل پوزیشن سرکار کے 59000 کروڑ روپے کے فرانس سےرافیل طیارہ ڈیل معاملہ میں این سی پی کے قومی صدر شرد پوارنے وزیر اعظم نریندر مودی کا دفاع کیا تھا۔ طارق انور نے لوک سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ طارق انور ریاست بہار کے کٹہیار لوک سبھا سے 1991 سے نمائندگی کررہے ہیں۔

واضح رہے، این سی پی سربراہ شرد پوار کے ذریعہ رافیل سودے پر مودی کو کلین چٹ دینے کے ایک دن بعد 28 ستمبر کو ان کی پارٹی کے سینئر رہنما و پارٹی کے جنرل سکریٹری و پارٹی کے مسلم چہرہ رہے طارق انور نے پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

شرد پوار نے رافیل سودے کے تعلق سے وزیر اعظم مودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ شرد پوار کے اس بیان کا بی جے پی کے صدر امت شاہ نے استقبال بھی کیا تھا۔ شرد پوار کا یہ بیان اس وقت آیا تھا جب حزب اختلاف کی جانب سے عظیم اتحاد بنانے کی بات ہو رہی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا