English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی کے بیٹے نے خاندان سمیت سعودی عرب چھوڑ دیا

share with us

لندن::26؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ جمال خاشقجی کے سعودی عرب چھوڑنے کے بعد سے ان کے بیٹے صلاح خاشقجی پر سفری پابندیاں عائد تھیں۔

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی گھر والوں کے ساتھ سعودی عرب سے امریکہ روانہ ہوگئے۔

سی این این نیوز نے جمال خاشقجی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صلاح خاشقجی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوگئے

خاندانی ذرائع نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ صلاح خاشقجی سعودی عرب سے کہاں گئے ہیں۔

 

دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے اہلخانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گئے، صلاح خاشقجی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکہ روانہ ہوئے۔

 

رپورٹ کے مطابق صلاح خاشقجی کے پاس امریکہ اور سعودی عرب کی دہری شہریت ہے۔

 

خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ سے لاپتہ ہوئے تھے اور پھر سعودی حکام نے 20 اکتوبر کو جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کی تھی۔


 

  •  
  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا