English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعد حریری اس بار بھی اغوا نہیں ہوں گے ٗسعودی ولی عہد نے لبنانی صدر کے غلط الزامات کا مذاق اڑا دیا 

share with us


لبنان میں نئی متحدہ حکومت کے قیام کے لئے سعد الحریری کو دوبارہ وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے ٗرپورٹ 


ریاض:25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے لبنا ن کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری کے اغوا کے بارے میں گزشتہ سال لبنانی صدر کے غلط الزامات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری اس بار بھی اغوا نہیں ہوں گے۔لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری ان دنوں ایک بزنس فورم میں شرکت کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں، سعودی ولی عہد نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعد حریری مزید دو دن سعدی عرب میں ٹھہریں گے لہذا مجھے امید ہے کہ ان کے اغوا کی کوئی افواہ نہیں پھیلے گی۔یہ بات کہنے کے بعد سعودی ولی عہد زور سے ہنسے اور ساتھ بیٹھے سعد حریری سے ہاتھ ملایا۔اس بات پر سامنے بیٹھے سامعین کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔گزشتہ سال لبنان کے صدر میشال عون نے پہلی مرتبہ کھلے عام سعودی عرب پر اس وقت کے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو قید میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔میشال عون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھاکہ سعد حریری کی گذشتہ 12 دنوں سے سعودی عرب میں موجودگی کی بظاہر کوئی وجہ نہیں ہے لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں انسانی حقوق کے بارے میں ویانا کنونشن کے خلاف سعودی عرب میں روکا جا رہا ہے۔سعد حریری نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہاکہ وہ جلد لبنان لوٹیں گے اور وہ بالکل بخیر و عافیت ہیں۔اس کے بعدانہوں نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب سے واپس جانے پر وہ مکمل طور پر آزاد ہیں اور انہوں نے لبنان اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے چھوڑا تھا۔واضح رہے گزشتہ سال سعد حریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے عہدے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ٗانہوں نے سعودی عرب میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کر کے سب کو حیرت زدہ کیا تھا۔لبنان میں اس سال جون کے مہینے میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے تاہم ابھی تک سیاسی غیر یقینی کا خاتمہ نہیں ہوسکا لبنان میں نئی متحدہ حکومت کے قیام کے لئے سعد الحریری کو دوبارہ وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا