English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خشوقجی کا قتل ٗ برطانیہ میں ملوث افراد کیداخلے پر پابندی ہوگی

share with us

سعودی صحافی جمال خشوقجی کے قتل سے متعلق سارے حقائق سامنے آنے ضروری ہیں ٗبرطانوی وزیر اعظم 


لندن ۔:25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی سعودی صحافی جمال خشوقجی کے قتل میں ملوث مشتبہ سعودی حکام کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ٗان افراد کے برطانیہ میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے کے مطابق سعودی صحافی جمال خشوقجی کے قتل سے متعلق سارے حقائق سامنے آنے ضروری ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فون پر بات کرینگی جبکہ قتل میں ملوث تمام افراد پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائیں گے۔انھوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ پابندی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، ان مشتبہ افراد کے پاس اگر برطانوی ویزہ ہے تو وہ منسوخ کر دئیے جائیں گے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی سعودی صحافی قتل میں ملوث اکیس ملزمان کے ویزے منسوخ کرنے اور مستقبل میں ان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ٗ ان افراد کا تعلق سعودی خفیہ اداروں، رائل کورٹ اور وزارتِ خارجہ سے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا