English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان کی برطانوی وزیراعظم سے بات چیت

share with us

ریاض :25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ۔ انہوں نے سعودی عر ب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کی راہوں اور تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ سلمان نے برطانوی وزیراعظم کو اپنے شہری جمال خاشقجی کی موت سے متعلق حقائق منکشف کرنے پرمامور سعودی ترکی مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی تحقیقات اور اس مسئلے کے حوالے سے مملکت کے اقدامات سے مطلع کیا ۔ اسی کے ساتھ ساتھ شاہ سلمان نے یہ بھی بتایا کہ سعودی حکومت خاشقجی کی موت کے ذمہ دار عناصر کو عبرت ناک سزا دینے کے سلسلے میں پر عزم ہے ۔ برطانوی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تحقیقات کے عمل میں ترک سعودی تعاون کی بدولت حقائق منکشف ہوں گے اور عدالت مجرموں کو سزا دینے کیلئے معمول کی کارروائی کرے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا