English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظہبی: 750 میل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر

share with us

دبئی :25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے ابوظہبی میں انتہائی تیز تیرین ہائپر لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہائپر لوپ میں مقناطیس کواستعمال کیا جاتا ہے جس کا مقصد مسافروں کو 750 میل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرانا ہے کیونکہ بغیر ہوا والی ٹیوب میں اس قسم کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے جس میں اتنی تیز رفتار ٹرانسپورٹ چل سکے۔

خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی تک کمرشل بنیادوں پر استعمال نہیں ہوئی ہے در اصل یہ موجودہ ریل انفراسٹرکچر کی جگہ استعمال ہو گی۔

امریکی ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیزائن اور انجینئرنگ کمپنی دارال ہانداساہ نے اس امریکی کاروبار میں سرمایہ کاری کی ہے اور یہ ہی کمپنی اس منصوبے میں اصل تخلیق کار ہو گی۔

ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجیز نے منصوبے کا معاہدہ ابوظہی کی ایک ریاستی کمپنی الدار پراپرٹیز سے کیا تھا۔ اپریل میں کیے گئے اس معاہدے کے تحت دس کلومیٹر کا ٹریک دبئی کی سرحد پر بنایا جائے گا۔

Share

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا