English   /   Kannada   /   Nawayathi

عادل المہدی عراق کے نئے وزیراعظم

share with us

بغداد :25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عادل المہدی نے کل عراق کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ عادل المہدی کی جانب سے عراق کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے عادل المہدی کے معرفی شدہ 14 وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیا۔

عراق کے نومنتخب وزیراعظم ‘عادل المہدی’ نے نئی حکومت کے لئے آئندہ روڈ میپ کو متعارف کر دیا ہے جس میں عراق کی جانب سے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ عراق ہرگز دوسرے ممالک بالخصوص دوست ریاستوں کے خلاف محاذ آرائیاں نہیں کرے گا کیونکہ عراق کے اپنے دوست ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ مفادات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا