English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

share with us

کوالالمپور:25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر کوالالمپور کی عدالت نے کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی، دیگر 2 افسران میں وزیر خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر اور ملکی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کل 38 مقدمات کا سامنا ہے، اُن پر قومی فنڈ سے 2.6 ارب رنگٹ (628 ملین ڈالر) اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد شکنی کے فوجداری الزامات بھی عائد ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا