English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن :سعودی وزیر

share with us

ریاض:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے زیادہ نہ ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سعودی وزیر نے روسی خبر رساں ادارے طاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پٹرول کے نرخ زیادہ بڑھ گئے تو اس سے عالمی سطح پر کساد بازاری پیدا ہوگی۔سعودی عرب کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ 1973کی طرح مغربی ممالک کے صارفین پر تیل کی پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کو سیاست سے الگ رکھتا ہے۔ سعودی عرب تیل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ الفالح نے بتایا کہ سعودی عرب اس وقت 10.7ملین تیل یومیہ نکال رہا ہے اور جلد ہی اسے بڑھا کر 11ملین بیرل یومیہ کر دیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا