English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپ میں نئے جوہری ہتھیار نصب نہیں کیے جائیں گے، نیٹو

share with us

برازیل:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک عشروں پرانے معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود اس اتحاد کی جانب سے یورپ میں کوئی نئے جوہری ہتھیار نصب نہیں کیے جائیں گے۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز سے، جہاں نیٹو کے صدر دفاتر قائم ہیں، بدھ چوبیس اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ماسکو سوویت دور میں واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے جس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، اس کے بعد ہی صدر ٹرمپ نے امریکا کے اس روسی امریکی سمجھوتے سے اخراج کا اعلان کیا تھا۔

ساتھ ہی اسٹولٹن برگ نے یہ بھی کہا کہ ماسکو کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی پر نیٹو اتحاد اپنا اسٹریٹیجک ردعمل تو ظاہر کرے گا تاہم یہ امکان بہت کم ہے کہ یورپ میں کوئی اضافی جوہری ہتھیار نصب کیے جائیں۔

اس بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کل منگل کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا تھا کہ واشنگٹن نے روس کے ساتھ سمجھوتے سے اپنے جس اخراج کا اعلان کیا ہے، اس پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

جان بولٹن کے مطابق واشنگٹن کے اس فیصلے پر روس کے علاوہ امریکا کے اتحادی چند یورپی ممالک نے بھی اعتراضات تو کیے ہیں، تاہم ٹرمپ انتظامیہ اس بارے میں اپنے فیصلے کو حقیقت کا رنگ دینے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ بولٹن کا یہ موقف اس موضوع پر ان کی طرف سے عوامی سطح پر دیا جانے والا اولین بیان تھا۔جان بولٹن کے مطابق واشنگٹن کے اس فیصلے پر روس کے علاوہ امریکا کے اتحادی چند یورپی ممالک نے بھی اعتراضات تو کیے ہیں، تاہم ٹرمپ انتظامیہ اس بارے میں اپنے فیصلے کو حقیقت کا رنگ دینے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ بولٹن کا یہ موقف اس موضوع پر ان کی طرف سے عوامی سطح پر دیا جانے والا اولین بیان تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا