English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کو ڈیل کے تحت اسلحہ فراہم کیا جائے گا، ہسپانوی وزیراعظم

share with us

اسپین:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سعودی عرب کو گزشتہ حکومت کے دور میں طے پانے والے ایک متنازعہ سمجھوتے کے تحت انتہائی جدید چارسو بم فراہم کرے گا۔ اسپین کی موجود حکومت نے قیام کے بعد سعودی عرب کو انتہائی جدید بموں کی فراہمی منسوخ کرنے کا سوچا تھا لیکن سعودی عرب نے جواباً پانچ جنگی بحری جہازوں کی طے شدہ ڈیل کو منسوخ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ جنگی بحری جہازوں کی ڈیل 2.1 بلین امریکی ڈالرکی ہے۔ اسی دوران میڈرڈ حکومت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کو ایک خوفناک واردات بھی قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا