English   /   Kannada   /   Nawayathi

الخان الاحمر کی مسماری فلسطینیوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی،فرانس

share with us


لخان الاحمر کی مسماری کا کوئی جواز نہیں، اسرائیل الخان الاحمر کی مسماری کا فیصلہ فوری طور پرموخر کرے،بیان


مقبوضہ بیت المقدس:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس نے ایک بار پھر اسرائیل سے القدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الخان الاحمر کی مسماری فلسطینیوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الخان الاحمر کی مسماری کا کوئی جواز نہیں۔ اسرائیل الخان الاحمر کی مسماری کا فیصلہ فوری طور پرموخر کرے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے "الخان الاحمر" کو مسمار کرنے اور اس میں موجود فلسطینیوں کو جبری طورپر بے دخل کرنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "الخان الاحمر" میں فلسطینیوں کے مکانات کی اور فلسطینی آبادی کو وہاں سے نکالنے کا آپریشن تا اطلاع ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔ حکومت نے الخان الاحمر کو خالی کرانے کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے دیگر تجاوزیر پر غور شروع کیا ہے۔ادھراسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الاخان الاحمر کی مسماری موخر کرنے کی وجہ وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کے ساتھ جاری اختلافات کا نتیجہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا