English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب سے تزویراتی مفادات کا تحفظ کریں گے‘ مائیک پومپیو

share with us


امریکا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے
جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے‘وزیر خارجہ


واشنگٹن :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیرخارجی مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنے تزویراتی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ جمال خاشقجی کیس میں ملوث افراد کے حوالے سے امریکی حکومت مناسب اقدامات کررہی ہے۔ صحافی کے قتل میں جو بھی ملوث ہوا اسے سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ایسے افراد کے امریکا میں داخلے کی راہ روکی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ترکی اور سعودی عرب کی طرف سے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق فراہم کردہ معلومات کو دیکھ رہے ہیں۔ ہم حقائق جاننے کی کوشش کریں گے۔ ترک حکام کا اب تک یہ کہنا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کیس میں ان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کے وزی خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ سعودی عرب خاشقجی قتل کی جامع اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے گا۔ نا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو پکڑا جائے گا اور ان کا کڑا محاسبہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا