English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردنی انٹیلی جنس کا ریٹائرڈ جنرل قاتلانہ حملے میں ہلاک

share with us

پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں


عمان:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اردن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے انٹیلی جنس ادارے کا ایک ریٹائرڈ جنرل ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ دارالحکومت عمان میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر برائے انسداد دہشت گردی حابس الحناینہ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔اردن کے سرکاری ذرائع کے مطابق سابق انٹیلی جنس جنرل کی ہلاکت میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا